ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / سرسا میں بی جے پی کے مخالف امیدوارکے لیے سپناچودھری تشہیرکریں گی

سرسا میں بی جے پی کے مخالف امیدوارکے لیے سپناچودھری تشہیرکریں گی

Sat, 19 Oct 2019 19:35:13    S.O. News Service

چنڈی گڑھ،19؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ انتخابات سے ٹھیک پہلے بی جے پی میں شامل ہوئیں گلوکارہ اور رقاصہ سپنا چودھری کو لے کر بڑی خبر آئی ہے۔سپناچودھری نے سرسا میں بی جے پی کے مخالف امیدوار اور ہریانہ لوک تانترک پارٹی کے لیڈر گوپال کانڈاکے لیے انتخابی مہم کرنے کا اعلان کیاہے۔سپنا چودھری کا ویڈیو میسج وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ وہ گوپال کانڈا اور ان کے بھائی کے لیے تشہیرکرنے سرساآ رہی ہیں۔سپنا کے اس فیصلے سے بی جے پی میں ہنگامہ ہے۔سپنا چودھری کے سرساپروگرام کے ایڈ کی تصاویر بھی وائرل ہو رہی ہیں۔ ایک طرف جہاں بی جے پی اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے منوہر حکومت کی پھر سے اقتدار میں واپسی کے لیے پورا زور لگا رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف پارٹی کی ابتدائی رکن سپناچودھری کے اس اقدام سے پارٹی کو نقصان پہنچ سکتاہے۔وہ ہریانہ میں کافی مقبول ہیں۔اس پروگرام میں بالی ووڈاورپنجابی سنگر سنگھ بھی آئیں گے۔


Share: